کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 236
بال تھے ہم اس کی آواز کی بنبناہٹ سن رہے تھے لیکن جو وہ کہہ رہا تھا وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے۔ یہاں تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا اور اسلام کے بارے میں پوچھنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں۔ وہ شخص کہنے لگا: کیا ان کے علاوہ بھی مجھ پر کچھ فرض ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: نہیں، الا کہ تو نوافل پڑھ لے۔ اور ماہ رمضان کے روزے فرض ہیں۔ وہ شخص کہنے لگا: کیا ان کے علاوہ بھی مجھ پر کچھ فرض ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: نہیں، اِلا کہ تونفلی روزے رکھ لے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے زکوٰۃ کا ذکر فرمایا تو وہ شخص کہنے لگا: کیا اس کے علاوہ بھی مجھ پر کچھ فرض ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: نہیں، اِلا کہ توصدقہ و خیرات کرے۔ تو وہ شخص وہاں سے لوٹتے ہوئے کہہ رہا تھا: اللہ کی قسم! نہ میں اس پر زیادتی کروں گا، نہ اس میں کمی کروں گا۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے سچ کہا تو فلاح پا جائے گا۔اور ایک روایت میں ہے کہ اگر اس نے سچ کہا تو جنت میں داخل ہو جائے گا۔‘‘ اسلام کے خصائص اسلام کے بہت سارے خصائص ہیں، جن میں سے ہم صرف چھے کا تذکرہ کریں گے۔ 1… اسلام اللہ کے طرف سے نازل شدہ دین ہے: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللّٰهِ الْإِسْلَامُ ﴾ [آل عمران: ۱۹] ’’بے شک دین حق اللہ کے ہاں اسلام ہی ہے۔‘‘ اسی طرح فرمایا: ﴿ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (3) إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى ﴾ [النجم: ۳، ۴] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش سے بات نہیں کرتے (جو کہتے ہیں) وہ وحی ہی ہے