کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 227
’’اسلام؛ کلمہ طیبہ کے زبان سے اقرار، دِل کے اعتقاد اور عمل سے تصدیق ووفاداری کا نام ہے۔‘‘ چنانچہ اسی اقرار، اعتقاد اور تصدیق کو اللہ تعالیٰ نے پسند فرمایا ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ﴾ [المائدۃ : ۳] ’’اور میں نے اسلام کو بطور دین تمہارے لیے پسند کیاہے۔‘‘ بلکہ اس دین ِاسلام کے علاوہ کوئی بھی دین اللہ کے ہاں مقبول نہیں، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴾ [آل عمران: ۸۵] ’’اور جو اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے تووہ اس سے قبول نہ کیاجائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں ہوگا۔ اسلام کے فوائد وثمرات اسلام؛ بے شمار فوائد و ثمرات کا حامل مذہب ہے، لیکن اختصار کے پیش نظر یہاں ہم صرف چودہ اہم فوائد کا تذکرہ کریں گے: 1.اسلام گناہوں او ر غلطیوں کی معافی کا سبب ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ يَنْتَهُوا يُغْفَرْ لَهُمْ مَا قَدْ سَلَفَ ﴾ [الأنفال: ۳۸] ’’آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے کہ اگر یہ لوگ باز آ جائیں تو ان کے سارے گناہ جو پہلے ہوچکے ہیں سب معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: