کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 202
اورسیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ قَالَ حِینَ یَدْخُلُ السُّوقَ: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِی وَیُمِیتُ، وَہُوَ حَیٌّ لَا یَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، کَتَبَ اللّٰہُ لَہٗ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَۃٍ، وَمَحَا عَنْہُ أَلْفَ أَلْفِ سَیِّئَۃٍ، وَبَنٰی لَہٗ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ)) جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ کلمات پڑھ لے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔ ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی معبود (برحق) نہیں ہے، وہ یکتا و لاشریک ہے، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لائق تمام تر تعریفات ہیں، وہی زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے، جبکہ وہ خود ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے، اسے کبھی موت نہیں آئے گی، اسی کے ہاتھ میں ہر قسم کی خیر ہے اور وہ ہر شے پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے، دس لاکھ گناہ معاف کر دیتا ہے اور اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کر دیتا ہے۔[1] 10… جیل خانہ جات میں تربیت و دعوت کا میدان اگر خدانخواستہ آپ جیل میں ہیں یا پھر کسی طریقے سے آپ کی جیل کے قیدیوں تک رسائی ہو سکتی ہے تو یہ دعوتِ دین کے لیے بہت ہی بہترین میدان ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وہاں اکثر لوگ ایسے حالات سے دوچار ہوتے ہیں کہ اگر ان کی اچھے انداز میں ذہن سازی
[1] سنن الترمذی: ۳۴۲۸۔سنن ابن ماجہ: ۲۲۳۵.