کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 145
٭… سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَۃُ ثَلَاثَۃَ أَیَّامٍ إِلَّا مَعَ ذِی مَحْرَمٍ)) [1] ’’عورت اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہ کرے۔‘‘ ٭… سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاَ تُسَافِرِ امْرَأَۃٌ مَسِیرَۃَ یَوْمَیْنِ لَیْسَ مَعَہَا زَوْجُہَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ)) [2] ’’کوئی عورت دو دِن کی مسافت کا سفر نہ کرے کہ جس میں اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو۔‘‘ ٭… سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاَ یَحِلُّ لِامْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالیَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِیرَۃَ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ لَیْسَ مَعَہَا حُرْمَۃٌ)) [3] ’’کسی ایسی عورت کے لیے حلال نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ اور روزِآخرت پر ایمان رکھتی ہو، کہ وہ ایک دِن اور ایک رات کا سفر کرے (اور) اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو۔‘‘ ٭… سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَۃُ بَرِیدًا إِلَّا وَمَعَہَا ذُو مَحْرَمٍ)) [4] ’’کوئی عورت ایک برید (بارہ میل) تک سفر نہ کرے، مگر اس کے ساتھ کوئی محرم ہونا چاہیے۔‘‘
[1] صحیح البخاری: ۱۰۸۶۔ صحیح مسلم: ۸۲۷. [2] صحیح البخاری: ۸۱۶۴۔ صحیح مسلم: ۸۲۷. [3] صحیح البخاری: ۱۰۸۸۔ صحیح مسلم: ۱۳۲۹. [4] صحیح ابن خزیمۃ: ۲۵۲۶۔ صحیح ابن حبان: ۲۷۲۷۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۳۴۲۱.