کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 135
السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ۔[1] ’’اللہ کے نام کے ساتھ، جس کے نام سے زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی اور وہی سننے والا جاننے والا ہے۔‘‘ ٭ جو شخص شام کے وقت یہ دعا تین مرتبہ پڑھے، اسے اس رات زہریلے جانور کا ڈنک نقصان نہیں پہنچائے گا۔ اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۔[2] ’’میں اللہ کے کامل کلمات کے پناہ پکڑتاہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیداکی۔‘‘ ٭ جس شخص نے ایک دِن میں 100 مرتبہ یہ پڑھا: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔[3] اس کے تمام گناہ ختم کردیے جاتے ہیں، اگرچہ وہ سمندرکی جھاگ کے برابرہی ہوں۔‘‘ ٭ اَللّٰہُمَّ عَافِنِی فِی بَدَنِی اَللّٰہُمَّ عَافِنِی فِی سَمْعِی اَللّٰہُمَّ عَافِنِی فِی بَصَرِی لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔[4] ’’اے اللہ! مجھے میرے جسم میں عافیت دے، اے اللہ! مجھے میرے کانوں میں عافیت دے، ا ے اللہ! مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، اے اللہ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، تیر ے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘
[1] سنن أبی داود: ۵۰۸۸۔ سنن الترمذی: ۳۳۸۸۔ سنن ابن ماجہ: ۳۸۶۹. [2] سنن الترمذی: ۳۶۰۴. [3] صحیح البخاری: ۶۴۰۵۔صحیح مسلم: ۲۶۹۱. [4] سنن أبی داود: ۵۰۹۰.