کتاب: دعوت دین کے بنیادی اصول - صفحہ 129
لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: صَدَقَ عَبْدِی، لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَکْبَرُ۔ ’’میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔‘‘ اور جب بندہ کہتا ہے: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: صَدَقَ عَبْدِی، لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنَا وَحْدِی ’’میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں یکتا ہوں۔‘‘ اور جب بندہ کہتا ہے: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ لَا شَرِیکَ لَہٗ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (اور) اس کا کوئی شریک نہیں۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: صَدَقَ عَبْدِی، لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنَا وَلَا شَرِیکَ لِی ’’میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور نہ ہی میرا کوئی شریک ہے۔‘‘ اور جب بندہ کہتا ہے: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لائق تمام تعریفات ہیں۔‘‘