کتاب: تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی - صفحہ 31
جاری کیا تھا، اس کے مدرسین کون کون بزرگ تھے اور وہ کتنا عرصہ جاری رہا اور کن حضرات نے اس میں تعلیم حاصل کی۔ اگر اس کی تفصیل کا پتا چل جائے تو بتانے والے صاحب کے شکریہ کے ساتھ اسے ان شاء اللہ اس کتاب کے دوسرے اڈیشن میں شائع کردیا جائے گا اوریہ فقیر اسے مرتب کرکے کسی اخبار میں بھی چھپوادے گا۔[1]
اب آئیے کتاب کے مطالعہ سے اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کی کوشش کیجیے اور مصنف اور ناشر کے لیے دعاے خیر فرمائیے۔دعاکے وقت اس فقیر کو بھی یاد فرمالیاجائے تو بڑی مہربانی ہوگی۔
بندۂ عاجز
محمد اسحاق بھٹی
اسلامیہ کالونی۔ ساندہ، لاہور
۴؍ نومبر ۲۰۱۴ء = ۱۰؍ محرم ۱۴۳۶ھ
[1] کراچی میں قائم ہونے والے مدرسہ رحمانیہ کی مختصر تاریخ اور اس کے بانیان کا تذکرہ اس کتاب کے آخری اٹھائیسویں باب (ص: ۳۲۶) میں کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ اس کتاب کے ہندوستانی اڈیشن میں شامل نہیں تھا۔