کتاب: تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی - صفحہ 297
حسنِ سلسلہ نظام و اہتمام نہ صرف قابلِ داد و تعریف ہے، بلکہ اولی الابصار کے اقتدا و اعتبار کے لیے عملی نمونہ ہے....‘‘ (ص:۹) عبد الحلیم عفی عنہ (مدرس مدرسہ مذکورہ) ٭ ’’....نیز اگر میں یہ ظاہر کروں تو بے جا نہ ہوگا کہ مدرسہ رحمانیہ کی طرح پابندی اوقات سے تعلیم و عدم ناغہ و اوقاتِ صلاۃ و رہایش طلبا و سامان راحت برائے اساتذہ و طلبا کی نظیر کسی دوسری درس گاہ میں نہیں ملے گی۔ جس کو شک ہو خود آکر دیکھے: شنیدہ کے بود مانند دیدہ....‘‘ (ص:۱۰) کمترین اصحاب الدین کان اللّٰہ لہ کیملپوری (مدرس دارالحدیث رحمانیہ دہلی) [1] ٭٭٭
[1] رسالہ ’’محدث‘‘ دہلی (نومبر ۱۹۳۸ء، ص: ۸۔ ۱۰)