کتاب: تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی - صفحہ 283
باب نمبر 22: مدرسے کے زائرین مدرسے کی عظمت و شہرت اور نیک نامی کی وجہ سے ملک و بیرون ملک کے اکابر علما، فضلا و مفکرین کا وہاں آنا جانا لگا رہتا تھا۔ بڑی بڑی نامور ہستیاں بصد شوق مدرسے کی زیارت کرتیں ، وہاں کے نظم و ضبط، تعلیم و تربیت اور متعلقہ امور کا جائزہ لیتیں ، عموماً ان مواقع پر مدرسے کے ہال (دار التذکیر ) میں ان شخصیتوں کو استقبالیہ دیا جاتا۔ طلبا اپنی علمی ودعوتی صلاحیتوں کا ان کے سامنے مظاہرہ کرتے اور ان کے نصائح اور مشوروں سے مستفید ہوتے۔ مدرسے کی زیارت کرنے والی چند مایہ ناز ہستیوں کے اسمائے گرامی یہاں ذکر کیے جارہے ہیں : مولانا ابو الکلام آزاد ڈاکٹر ذاکر حسین (سابق صدر جمہوریہ ہند ) مولانا عبد الرحمن محدث مبارک پوری مولانا ثناء اﷲ امرتسری مولانا محمد داود غزنوی مولانا محمد اسماعیل غزنوی مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی مولانا عبد القادر قصوری