کتاب: تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی - صفحہ 205
’’...... اس دار الحدیث کی خصوصیات بہت ہیں ۔ جسمانی آرام کے سلسلے میں خوراک و لباس کا خیال تو ضروری چیز ہے اور بجلی کا پنکھا گرمیوں میں تو رحمانی نعمت ہے۔ روحانی آرام اس طرح پر ہے کہ قابل اور لائق مدرسین اپنی اعلیٰ اور عمدہ تقاریر سے طلبا کو خوش رکھتے ہیں ۔ کتابیں مدرسے سے دی جاتی ہیں ۔ اخبارات و رسائل روزانہ، ہفتہ واری دور دور سے آتے ہیں ۔ مصری اخبارات و رسائل بھی برابر آتے ہیں ۔ وعظ و تقریر کے لیے عمدہ انتظام ہے۔ عربی تقریریں پانچویں سے لے کر آٹھویں تک برابر ہوتی ہیں اور اردو تقاریر اولیٰ سے لے کر چوتھی تک طلبا کرتے ہیں ۔ پانچ روپے سے لے کر لڑکوں کو پچاس پچاس روپے انعام ملتے ہیں ۔۔۔ درس گاہوں کا فرش عمدہ ہوتا ہے اور اساتذہ کے لیے قالین غالیچہ بچھایا جاتا ہے۔۔۔۔‘‘[1] ٭٭٭
[1] پندرہ روزہ ’’اخبار محمدی‘‘ دہلی (یکم ستمبر ۱۹۳۳ء، ص: ۶)