کتاب: تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی - صفحہ 124
’’.... بہت ہی ذہین اور قابل طلبا میں شمار ہوتے تھے۔ رحمانیہ سے فارغ ہو کر وہیں کے مدرس ہوگئے، تقریباً ایک سال انھوں نے پڑھایا، ان کی خصوصیت یہ تھی کہ انھوں نے رحمانیہ کا پورا نصاب چار سال میں ختم کر دیا، یعنی ہر سال دو کلاسوں کا امتحان دیا کرتے تھے ۔۔۔۔‘‘[1]
دارالحدیث رحمانیہ دہلی کا مکمل نصاب مدرسے سے شائع ہونے والے رسالے ’’محدث‘‘ کے اسی ضمیمے میں شائع ہوا تھا، جس میں مدرسے کے قواعد و ضوابط شائع ہوئے تھے، جنھیں سابقہ صفحات میں نقل کیا جا چکا ہے۔ سطورِ ذیل میں پہلے یہ پورا نصاب درج کیا جا رہا ہے، پھر اس سے متعلق کچھ تاثرات و تبصرے بھی نقل کیے جائیں گے۔
نام کتاب
ماہ
۱۔ فارسی……
۲۔ میزان ومنشعب۔۔۔
4
جماعت ادنیٰ کتب ضروری
۳۔ پنج گنج مع زبدہ …
5
۴۔ نحومیر ……
6
۵۔ باکورۃ الادب …
6
۶۔ املا نویسی……
9
کتب اختیاری
۱۔ ہمارے رسول
۲۔ خلاصہ تاریخ
[1] ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ لاہور (۴؍ نومبر ۱۹۹۴ء، ص: ۱۹)