کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 707
ان تینوں کے حالات کتاب ہذا میں ضلع گیا کے ذیل میں درج ہیں ۔ مولانا علی حسن مدھو پوری کا اصل تعلق تو گیلانی (نالندہ) سے تھا، تاہم انھوں نے مدھو پور میں سکونت اختیار کر لی تھی، اس لیے ان کا ذکر علمائے جھاڑ کھنڈ کے ذیل میں کیا گیا ہے۔ مولانا محمد اسحاق نام کے دو عالم تھے، ایک بڈوسر گیا کے، جن کا ذکر ’’الحیاۃ‘‘ میں کیا گیا ہے، جب کہ دوسرے ضلع گڈا (جھاڑ کھنڈ) کے، جن کا ذکر مولانا اشفاق سلفی نے کیا ہے۔ بقیہ ناموں کو ہم مولانا اشفاق سلفی کی روایت کی بنا پر علمائے جھاڑ کھنڈ کے ذیل میں شمار کرتے ہیں ۔ اس طرح حضرت میاں صاحب کے جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنے والے تلامذۂ کرام کے نام حسبِ ذیل ہیں : 1 مولانا علی حسن مدھو پوری۔ 2 مولانا محمد اسحاق گڈاوی ۔ 3 مولانا شیر محمد ۔ 4 مولانا عبد الستار۔