کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 694
صاحبزادی سے ہوئی جن سے چار بیٹے محمود، احمد، داود، محمد اور ایک بیٹی پیدا ہوئیں ۔ مولانا کی دوسری شادی میر مقصود علی ساکن درگاہ بیلہ کی صاحبزادی سے ہوئی جن سے ایک بیٹا عبد الرحمن اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔ مولانا کے بڑے صاحبزادے مولانا محمود کو سیّد نذیر حسین دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا۔
مولانا عبد الرحیم کو اللہ نے طویل عمر عطا کی۔ پوری زندگی عالمانہ شان اور رئیسانہ وقار کے ساتھ گزاری۔ انھوں نے بہ مقام رحیم آباد ۱۳۵۶ھ/ جنوری ۱۹۳۸ء کو وفات پائی۔[1]
[1] مولانا عبد الرحیم رحیم آبادی کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: حدیقۃ الانساب (۱/ ۴۸ تا ۵۰)، حسن البیان والے مولانا عبد العزیز رحیم آبادی (ص: ۲۸، ۲۹)