کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 692
صفحات ہیں ۔ ممکن ہے ناقص ہو۔[1] موضوع نام سے ظاہر ہے۔
2 ’’رسالۃ مسماۃ بآمین في التامین‘‘:
نماز میں آمین بالجہر سے متعلق ہے۔ اس کا مخطوطہ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں زیرِ رقم: Acc 4087/1موجود ہے۔صرف چار صفحات پر محیط ہے۔ اس کی کتابت ۱۲۹۶ھ میں ہوئی تھی۔[2]
وفات:
مولانا محمد یٰسین مرض وجع الفؤاد میں مبتلا ہوئے، ۱۱ دن اس مرض میں مبتلا رہے، تاآنکہ ۲۱
ذوالقعدہ ۱۲۹۸ھ کو محض ۲۲ برس کی عمر میں وفات پائی۔ رحمہ اللّٰه رحمۃ و اسعۃ[3]
[1] خدا بخش لائبریری کے اردو مخطوطات (ص: ۲۲)
[2] خدا بخش لائبریری کے اردو مخطوطات (ص: ۲۴)
[3] مولانا محمد یٰسین رحیم آبادی کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ (امرتسر) ۷ اکتوبر ۱۹۲۷ء (مضمون نگار: مولانا عبد الوہاب دیودہاوی)، حدیقۃ الانساب (۱/ ۵۷)، حسن البیان والے مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی (ص: ۲۹، ۳۰)