کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 599
مولانا عبد النور مظفر پوری (وفات: شعبان ۱۳۵۷ھ/ ستمبر ۱۹۳۸ء) مولانا عبد النور دیگمراوی ثم مظفر پوری اپنے دور کے جید عالم، مدرس، مناظر اور خطیب تھے۔ جماعت مجاہدین سے بھی وابستہ تھے۔ مولانا کی تدریسی خدمات قابلِ قدر ہیں ۔ دیگمرا: دیگمرا موجودہ ضلع سمستی پور کی معروف بستی ہے۔ مولانا کے زمانے میں اس کا ضلع دربھنگہ تھا۔ جناب احتشام الحق لکھتے ہیں : ’’دیگمرا : مولانا عبد النور صاحب کی بستی ہے جنھوں نے دار التکمیل کو قائم کیا۔ اہلِ حدیث کی مختصر آبادی ہے۔ ایک جامع مسجد ہے۔‘‘[1] مولانا کا تعلق یہیں سے تھا، یہیں مولانا کی ولادت ہوئی اور انھوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی برس گزارے۔ تکمیلِ علم کے بعد مختلف مقامات پر فرائضِ تدریس انجام دینے کے بعد جب مولانا نے اپنا مدرسہ قائم کیا تو اس کے لیے مظفر پور کی سرزمین منتخب کی، جس کے بعد مظفر پور ہی مولانا کا جائے سکونت بن گیا اور ’’مظفر پوری‘‘ کی صفتِ نسبتی مولانا کے نام کا جزو بن گئی۔ کسبِ علم: مولانا عبد النور نے ابتدائی تعلیم اپنے اطراف کے علماء سے حاصل کی۔ مولانا عبد العزیز رحیم آبادی سے بھی کسبِ علم کیا۔ ’’مدرسہ احمدیہ‘‘ آرہ میں علامہ حافظ عبد اللہ محدث غازی پوری سے اخذِ علم کرنے کے بعد دہلی میں شیخ الکل سیّد نذیر حسین محدث دہلوی سے کتبِ حدیث و تفسیر پڑھیں اور
[1] دار العلوم احمدیہ سلفیہ، صد سالہ مد و جزر (ص: ۲۰۰)