کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 575
ضائع نہ کروں گا۔ فقط المعلن ابو السادات عبدالرشید محمدی، مولف رسالہ ہذا، ساکن علاقہ قصبہ بتیا، موضع جھکا، ڈاکخانہ بھونرا، ضلع چنپارن‘‘[1] کتاب ۳۶ صفحات پر محیط ہے اور مطبع صدیقی لاہور سے ۱۸۹۷ء میں طبع ہوئی ہے۔ مولانا کے عہد میں بہار کے شمالی اضلاع میں عیسائی مشنریز خصوصی طور پر تخریبِ دین کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان کی ان کوششوں کے خلاف جن علما نے حصہ لیا، ان میں مولانا عبدالرشید کا اسمِ گرامی بھی شامل ہے۔ 
[1] برہانِ اعظم (ص: ۳۶)