کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 569
7 تاریخ نیپال 8 النور النظر 9 ماخذ القرآن پر اصولی نظر 10 تاریخ بنی اسرائیل 11 مخاطبینِ قرآن کے کوائف 12 رویتِ ہلال 13 کتاب الرجال افسوس مولانا کا بیشتر تحریری ذخیرہ مرحلۂ طباعت سے نہیں گزر سکا۔ صرف دو کتابیں ’’النظر في الحدیث‘‘ اور ’’دھرم کیا ہے؟‘‘ مطبوع ہیں ۔ اولاد: مولانا کی صرف ایک صاحبزادی تھیں جو بسنت پور کے زیڈ، اے، مستانہ سے عقدِ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں ۔ وفات: مولانا تقریباً ایک برس مرضِ وفات میں مبتلا رہے، تاآنکہ ۲۶ جولائی ۱۹۵۵ء کو بسنت پور میں اپنے داماد زیڈ، اے، مستانہ کے یہاں وفات پائی۔ مولانا کی نعش کو بسنت پور سے جھمکا لایا گیا اور یہیں مولانا کی تدفین عمل میں آئی۔[1] 
[1] مولانا ا بوسعید جھمکاوی کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: ماہنامہ ’’محدث‘‘ (بنارس) ستمبر و اکتوبر، نومبر ۲۰۰۸ء (مضمون نگار: مولانا محمد حنیف مدنی)، تراجم علمائے اہلِ حدیث (ص: ۳۴، ۳۵)، ماہنامہ ’’طوبیٰ‘‘ (چمپارن) نومبر ۲۰۰۹ء (مضمون نگار: محمد ایوب سلفی)