کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 56
ایک پوتی داماد اور ایک نواسی داماد، یعنی کل ۱۰ افراد میاں نذیر حسین دہلوی سے رشتۂ تلمذ رکھتے تھے۔ ایک ہی خاندان کے اس قدر افراد کی سیّد نذیر حسین دہلوی سے انسلاک کی ایسی کوئی دوسری مثال دبستانِ نذیریہ میں نہیں ملتی۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان کے خاندانی شجرے کو یہاں درج کیا جائے، تاکہ ان علما کے باہمی خاندانی تعلق کو سمجھنا آسان ہو جائے۔