کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 508
مولاناسیّد محمد اسحاق بڈوسری گیاوی
(وفات: ۱۳۱۱ھ)
مولانا سیّد محمد اسحاق بن نوازش حسین بڈوسری گیاوی اپنے عہد میں تقویٰ و تدین اور علم و فضل کے اعتبار سے ذی مرتبت عالم تھے۔ ان کی پوری زندگی اعلائے کلمۃ اللہ، نصرتِ دینِ حق، ردِ بدعات و محدثات، تدریس و تبلیغ اور وعظ و ارشاد کے لیے وقف رہی۔ ضلع گیا (بہار) میں تحریکِ اہلِ حدیث کے مبلغِ اوّل اور سرگرم داعی تھے۔
بڈوسر:
اس کے محلِ وقوع سے متعلق ابو ہریرہ وراثت رسول ہاشمی لکھتے ہیں :
’’ گیا شہر سے ۱۹ میل مشرق گیا کیول ریلوے لائن پر منجھوے ریلوے اسٹیشن سے ڈیڑھ میل جنوب میں یہ موضع واقع ہے۔ ایک پختہ سڑک جو گیا سے نوادہ جاتی ہے۔ بذریعہ روڈ بس کار وغیرہ منجھوے بازار میں اتر کر بدوسر جایا جاتا ہے۔‘‘[1]
خاندانی پسِ منظر:
مولانا محمد اسحاق نسباً فاطمی سادات سے ہیں ۔ سلسلۂ نسب شیخ عبد القادر جیلانی سے جا ملتا ہے۔ مولانا کا سلسلۂ نسب حسبِ ذیل ہے:
’’مولانا سیّد محمد اسحاق بن نوازش حسین بن شمشیر علی بن منہاج حسین بن تاج الدین بن بدیع الدین بن محمد جعفر بن ابراہیم بن بہاء الدین بن ولی بن علی بن محمد ثانی نور محمد بن خضر عاشق الحق بن جلال الحق احمد بن یوسف بن ابو محمد عطاء اللہ بغدادی جیلانی ثم بہاری بن حسین بن علاء الدین عبد اللہ بن ابراہیم گیسو دراز بن حاجی احمد ابو العباس
[1] سلسلہ اشرف الانساب (ص: ۱۸۰)