کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 426
علم و فضل:
مولانا کے علم و فضل کے اظہار کے لیے یہ کہنا کافی ہے کہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی نے ان کا شمار سیّد میاں نذیر حسین محدث دہلوی کے طبقۂ اولیٰ کے تلامذۂ کرام میں کیا ہے۔[1]
حرفِ آخر:
مولانا حکیم احسن عظیم آبادی دبستانِ نذیریہ کے ایک اہم رکن، اپنے دور کے طبیب حاذق اور مدرس کبیر تھے، تاہم افسوس ہے کہ ان کے تفصیلی حالات سے آگاہی ہو سکی نہ ان کے سنینِ ولادت و وفات کا علم ہو سکا۔[2]
[1] غایۃ المقصود (۱/ ۶۰)
[2] مولانا حکیم محمد احسن عظیم آبادی کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: یادگارِ گوہری (ص: ۱۴۲)، ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ (امرتسر) ۱۴ دسمبر ۱۹۱۹ء (مضمون نگار: مولانا ابو القاسم سیف بنارسی)، استادِ پنجاب (ص: ۱۲۰)