کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 416
حالات: مولانا کے ابتدائی حالات دستیاب نہیں ۔ انھوں نے مختلف اساتذہ سے کسبِ علم کیا۔ بعض کتبِ درسیہ اپنے برادرِ اکبر مولانا الٰہی بخش سے پڑھیں ۔ تکمیلِ علم دہلی میں سیّد میاں نذیر حسین محدث دہلوی سے کیا۔ مولانا بنیادی طور پر مدرس تھے۔ تکمیلِ علم کے بعد خود کو تدریس اور وعظ و ارشاد کے لیے وقف کر دیا۔ مختلف مدارس میں فرائضِ تدریس انجام دیے۔ اس کے ساتھ مولانا کی تحریری خدمات بھی لائقِ قدر ہیں ۔ تدریس: مولانا نے مختلف مدارس میں تدریسی خدمات انجام دیں ، جن میں ’’مدرسہ احمدیہ‘‘ آرہ، ’’جامع ازہر ‘‘ ڈیانواں اور ’’مدرسہ احمدیہ سلفیہ ‘‘ دربھنگہ کا ذکر ملتا ہے۔ ’’مدرسہ احمدیہ سلفیہ‘‘ میں صدر المدرسین کی حیثیت سے تدریسی فرائض انجام دیے۔ تصنیفات: مولانا نے کئی کتابیں لکھیں ، تاہم ہمارے احاطۂ علم میں جو آسکیں ان کا ذکر درج ذیل ہے: 1 ’’غایۃ الشبع برد ما في تحقیق المسائل السبع‘‘: بعض فقہی مسائل کی تحقیق