کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 40
بہار میں سیّد میاں نذیر حسین محدث دہلوی کے تلامذۂ کرام
بہار میں حضرت سیّد میاں نذیر حسین محدث دہلوی کے تلامذۂ کرام کی ایک بڑی تعداد گزری ہے۔ بعض اضلاع میں بعض مقامات ایسے بھی ہیں جہاں کئی ایک تلامذہ گزرے اور ان مقامات کو تحریکِ اہلِ حدیث میں ایک امتیازی مقام حاصل ہوا، اس لیے ان ذیلی مقامات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جیسے: ڈیانواں ، نگرنہسہ، مہدانواں ، پھلواری، دانا پور، جھمکا اور رحیم آباد۔ فہرست حسبِ ذیل ہے:
عظیم آباد (پٹنہ) و نالندہ
ڈیانواں :
1۔ محدثِ شہیر علامہ شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی م ۱۳۲۹ھ/ ۱۹۱۱ء
2۔ مولانا نور احمد محدث ڈیانوی م ۱۳۱۸ھ
3۔ مولانا عبد الجبار ڈیانوی م ۱۳۱۹ھ
4۔ مولانا محمد اشرف ڈیانوی م ۱۳۲۶ھ
5۔ مولانا حکیم نصیر الحق ڈیانوی م ۱۳۲۸ھ/ ۱۹۱۰ء
6۔ مولانا محمد زبیر ڈیانوی م ۱۳۲۹ھ/ ۱۹۱۱ء
7۔ مولانا حافظ محمد ایوب ڈیانوی م ۱۳۴۳ھ/ ۱۹۲۴ء
8۔ مولانا حکیم عبد القیوم ڈیانوی م ۱۳۷۷ھ/ ۱۹۵۷ء
9۔ مولانا حکیم محمد ادریس ڈیانوی م ۱۳۸۰ھ/ ۱۹۶۰ء
10۔ مولانا محمد ابراہیم ڈیانوی
نگرنہسہ:
11۔ علامہ حکیم علیم الدین حسین نگرنہسوی م ۱۳۰۶ھ