کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 339
مولانا محمد ابراہیم شکرانوی (وفات: ۱۹۱۰ء) مولانا محمد ابراہیم بن رفیع الدین محدث شکرانوی جید عالم و ماہرِ قانون تھے۔ شکرانواں میں ولادت ہوئی۔ کتبِ درسیہ کی تکمیل اپنے عالی قدر والدِ گرامی سے کی۔ حدیث و تفسیر کا علم دہلی میں سید میاں نذیر حسین دہلوی سے اخذ کیا۔ اس کے بعد شعبۂ قانون کی تحصیل کی اور بار ایٹ لاء کی ڈگری لی۔ تقریباً ۱۹۱۰ء میں اپنے والد کی زندگی ہی میں وفات پائی۔[1] مولانا ابراہیم کے منجھلے صاحبزادے حکیم عبدالسلام تھے، جنھوں نے اپنے دادا بزرگوار کے زیرِ سایہ شعور کی منزلیں طے کیں ۔ طب کی تحصیل مسیح الملک حکیم اجمل خان سے کی۔ گودھرا (گجرات) میں طبی خدمات انجام دیں اور وہیں ۱۹۶۶ء میں وفات پائی۔[2] 
[1] مولانا محمد ابراہیم شکرانوی کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: الحیاۃ بعد المماۃ (ص: ۳۴۳)، اصحابِ علم و فضل (ص ۵۴) [2] حکیم عبد السلام کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: اصحابِ علم و فضل (ص ۵۴)