کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 311
مولانا شاہ ممتاز الحق بہاری
(وفات: ۱۳۱۱ھ/ ۱۸۹۲ء)
مولانا شاہ ممتاز الحق بہاری اپنے عصر کے جید عالم، عارف اور مصلح تھے۔ ان کا حلقۂ ارادت بہت وسیع تھا۔ شرک و بدعت کی تردید میں بہت زیادہ ساعی تھے۔ اپنے وابستگان کی اصلاح و تزکیہ پر خصوصی توجہ دیتے تھے۔
ابتدائی حالات:
عظیم آباد (موجودہ ضلع نالندہ) کے اطراف میں واقع رسول پور مولانا کا آبائی مسکن تھا۔ مولانا کی ولادت تقریباً ۵ ۱۲۴ھ بمطابق ۱۸۳۰ء میں ہوئی۔ کنیت ابو عبد اللہ اور نام ممتاز علی تھا، لیکن شاہ ممتاز الحق سے زیادہ معروف تھے۔
اساتذۂ علم و عرفان:
مولانا نے کن اساتذہ علم سے اخذ اور کسب کی سعادت حاصل کی، ان کی تفصیلات نہیں ملتیں ، تاہم ان کے تین اساتذہ کے نام دستیاب ہو سکے ہیں :
٭ شیخ الکل سیّد میاں نذیر حسین محدث دہلوی۔
٭ مولانا سیّد عبد اللہ غزنوی۔
٭ مولانا عالم علی مراد آبادی۔
حضرت شیخ الکل کی خدمت میں :
’’الحیاۃ بعد المماۃ‘‘ میں مولانا فضل حسین بہاری لکھتے ہیں :
’’مولوی شاہ ممتاز الحق صاحب مرحوم جب حضرت مولانا عبد اللہ صاحب غزنوی کے