کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 306
8 ’’ نور العینین في شہادت حسین در رد کتاب الشہادت‘‘: مرزا حیرت دہلوی کی ’’کتاب الشہادت‘‘ کے بعض مباحث کی تردید میں ہے۔
’’سیرت محمدی عن کتب سماوی بلسان توحیدی در رد نصاری و یہود‘‘۔
وفات:
ڈاکٹر مظفر اقبال کے مطابق مولانا کی وفات ۱۳۲۶ھ بمطابق ۱۹۱۷ء میں ہوئی۔[1] لیکن ہمارا قیاس ہے کہ مولانا کی وفات اس کے بعد ہوئی ہو گی، کیونکہ مولانا ثناء اللہ امرتسری نے ان کا جواب اپنے رسالے میں ۱۹۱۸ء میں انھیں مخاطب کر کے لکھا تھا۔ واللّٰه أعلم[2]
[1] ’’بہار میں اردو نثر کا ارتقاء ۱۸۵۷ء سے ۱۹۱۴ء تک‘‘ (ص: ۸۵)
[2] حالات کے لیے ملاحظہ ہو: ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ (امرتسر) ۲۳ اگست ۱۹۱۸ء (از قلم: مولانا ثناء اللہ امرتسری)، ’’بہار میں اردو نثر کا ارتقاء ۱۸۵۷ء سے ۱۹۱۴ء تک‘‘ (ص: ۸۴۔۸۹، ۱۲۷۔۱۲۸)، ’’اصحابِ علم و فضل‘‘ (ص: ۱۹۸۔۱۹۹، ۲۰۷۔۲۰۸)