کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 268
اس کا محاسبہ کرے گا) کی فکر کرو، اور { أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ} [الأعراف: ۱۷۹] (وہ چوپایوں کی مانند ہیں ) کی مانند لذائذ نفسانی میں نہ پڑو، { فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ } [البقرۃ: ۱۵۲] (مجھے یاد رکھو تو میں بھی تمھیں یاد رکھوں گا) کے مراقبے کا سرور حاصل کرو اور{ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ (22) إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ } [القیامۃ: ۲۲،۲۳] (اس دن بعض چہرے ترو تازہ اور شگفتہ ہوں گے اور ان کی نگاہیں اپنے پروردگار کی طرف جمی ہوں گی) کا مشاہدہ کرنے کے لیے اپنے دیدئہ دل کو کھولو اور نظارہ کرو۔{ فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ } [ہود:۱۱۲] (ثابت قدمی و استقامت اختیار کرو جیسا کہ تم کو حکم دیا گیا ہے) { وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا } } [العنکبوت: ۶۹] (اور جیسے مری راہ میں جہاد کرنے والے لوگ ہوتے ہیں ) کی منزل میں اپنی طلبِ استقامت کا سکہ بٹھاؤ۔ { وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهُ} [آل عمران: ۲۸] (اللہ تمھیں اپنے آپ سے ڈرائے دیتا ہے) کی آگ سے اپنے آپ کو گداز کرو اور نکھارو، تاکہ { لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا } [العنکبوت: ۶۹] (ہم انھیں اپنی راہیں ضرور بتائیں گے) کی مہر و عنایات کی اہلیت پیدا ہو، اور { إِنَّ اللّٰهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ} [التوبۃ: ۱۱۱] (اللہ نے مومنین سے ان کی جانیں اور مال خرید لیے ہیں ، انھیں جنت ملے گی) کے بازار میں تمھارا نرخ بالا ہو اور تم اس سرمائے سے { أَلَا لِلّٰهِ الدِّينُ الْخَالِصُ } [الزمر: ۳] (آگاہ رہو کہ دین خالص اللہ ہی کا ہے) کی بضاعت دینی حاصل کرلو، تو شاید والمخلصون علی خطر عظیم (مخلصین بڑے خطرات میں ہوتے ہیں ) کے اسرار و رموز کا کوئی نکتہ تم پر کھل جائے اور{ أَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَبِّهِ} [الزمر:۲۲] (بس جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی اور نور میں ہے) کے انوار کی کوئی شعاع تم پر چمک پڑے، تو پھر تم { قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ } [النساء: ۷۷] (کہہ دو کہ متاع دنیا تو حقیر وکمترین شے ہے) کی پستی سے اپنے پائے ہمت کو باہر نکالو اور { وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى } [الاعلیٰ: ۱۷] (اور آخرت ہی خیر ہے اور باقی رہنے والی ہے) کی بلند چوٹیوں کو عبور کرلو۔ جہاں { ذَلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيهِ