کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 208
وفات: مولانا حکیم ابو نصر فضل حسین نے اپنی علمی و عملی زندگی کا بھرپور وقت گزارا۔ شعر و ادب کی خدمت بھی انجام دی اور فریضۂ طبابت بھی بحسن و خوبی نبھایا۔ صرف ۵۵ برس کی عمر میں ۱۳۲۶ھ بمطابق ۱۹۰۸ء میں لکھنؤ میں وفات پائی اور وہیں مدفون ہوئے۔[1] 
[1] مولانا فضل حسین مظفر پوری کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو: ’’الحیاۃ بعد المماۃ (ص: ۳۴۳، و متفرق صفحات)، نزہۃ الخواطر (۸/۳۶۰، ۳۶۱)، ’’حدیقۃ الانساب‘‘ (۱/۸۷، ۸۸) ’’اصحابِ علم و فضل‘‘ (ص: ۱۱۰) ’’تذکرہ علمائے بہار‘‘ (۱/۲۲۴)، ’’بہار میں اردو نثر کا ارتقاء ۱۸۵۷ء سے ۱۹۱۴ء تک‘‘ (ص: ۶۸، ۱۹۹۔۲۰۰، ۲۱۶) ’’کلیاتِ فخر‘‘ (ص: ۱۵۱، ۱۵۲)، ’’تذکرہ مہدانواں ‘‘ (ص: ۴۰۔۴۱، ۷۰، ۱۷۷)، ’’حیاتِ نذیر‘‘ (ص: ۱۹۹)، ’’رموزِ تحقیق‘‘ ( ص: ۶۹۔۷۷)، ’’نثر الجواھر و الدرر‘‘ (ص: ۹۷۰)