کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 188
٭ مولانا حکیم فضل حسین مہدانوی ثم مظفر پوری۔ ٭ مولانا ابو محمد عبد الرؤف مہدانوی۔ ٭ مولانا حکیم محمد شریف فخرؔ مہدانوی۔ ٭ مولانا محمد ابراہیم اعظمؔ بیا پوری ثم مہدانوی۔ مولانا حکیم محمد شریف فخرؔ اور مولانا محمد ابراہیم اعظمؔ کے سوا بقیہ تینوں علماء ایک ہی خاندانی سلسلے سے مربوط تھے۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان کے خاندانی شجرے کو یہاں درج کیا جائے، تاکہ ان علماء کے باہمی خاندانی تعلق کو سمجھنا آسان ہو جائے۔