کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 128
جامعۃ الانبار، عراق ۲۰۱۰ء۔ 15۔ الإمام محمد شمس الحق العظیم آبادي منھجہ و مواردہ في کتابہ عون المعبود شرح سنن أبي داود، (عربی)، مقالہ نگار: ابراہیم رشید نجم عبد اللہ، مقالہ برائے پی۔ایچ۔ڈی جامعۃ الامام الاعظم، بغداد، عراق ۲۰۱۴ء۔ 16۔ الآراء النحویۃ في کتاب عون المعبود بشرح سنن الإمام أبي داود لأبي الطیب شمس الحق العظیم آبادي عرضاً و تأصیلاً و مناقشۃ، (عربی)، مقالہ نگار: احمد سک، زیر نگرانی : محمد بن عبد الحی عمار سالم، مقالہ برائے پی۔ایچ۔ڈی، الجامعۃ الاسلامیۃ، مدینہ منورہ ۲۰۱۴ء۔ 17۔ Allama Shams al-Haq Azimabadi-Lifeand Works (English) یہ مولانا عزیر شمس کی اردو کتاب کا انگریزی ترجمہ ہے، جسے انگریزی کا جامہ سہیل احمد فاروقی نے پہنایا ہے۔ علمی اکیڈمی کراچی کے زیرِ اہتمام طبع ہوئی ہے۔ 18۔ فھم الأحادیث عن التطیر عند العظیم آبادي و السھارنفوري۔ دراسۃ مقارنۃ بین کتابي عون المعبود و بذل المجھود (عربی)، مقالہ نگار: نور حلیمہ، مقالہ برائے ماجستیر جامعۃ انتساری الاسلامیۃ الحکومیۃ، بنجر ماسین انڈونیشیا، ۲۰۱۶ء۔ یقینا اس کے سوا بھی یونی ورسٹی کی سطح پر مقالات لکھے گئے ہوں گے، تاہم وہ ہمارے دائرۂ علم میں نہ آ سکے۔ حرفِ آخر: اراکینِ دبستانِ نذیریہ میں علمِ حدیث کی نشر و اشاعت اور اس کے متعلقات میں علامہ عظیم آبادی کی خدمات گوناگوں کا دائرہ سب سے زیادہ وسیع ہے اور اس باب میں کوئی ان کا ہمسر نہیں ۔ ان کی وفات کے ساتھ ہی ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ ایک علمی نشریاتی ادارہ بند ہو گیا۔ مگر اس عہد سے کئی عہد نکلے اور اس ایک نشریاتی ادارے نے کئی نشریاتی اداروں کی بنیاد رکھی۔ ان شاء اللہ رہتی دنیا تک طلابِ حدیث ان کی خدمات اور کارناموں سے مستفید ہوتے رہیں گے۔[1]
[1] محدث شہیر علامہ شمس الحق عظیم آبادی پر لکھی گئی مستقل سوانحی کتب اور مقالات کا ذکر ہوچکا ہے۔ ذیل میں کچھ دیگر اہم سوانحی مآخذ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ استقصاء مقصود نہیں اور نہ ہی ممکن ہے۔ بزبان عربی: مجلۃ ’’المنار‘‘ القاھرۃ: ذي الحجہ ۱۳۳۰ھـ (لسید رشید رضا المصري)، نزہۃ الخواطر (ص: ۱۲۴۳۔۱۲۴۴)، فہرس الفہارس و الأثبات (۲/۵۹۲۔۵۹۴)، نموذج من الأعمال الخیریۃ (ص:۶۲۷)، استفدت من ھؤلاء المؤلفین (ص: ۲۷۴۔۲۷۸)، الأعلام (۶/۳۰۱، ۳۰۲)، معجم المؤلفین (۹/۶۸، ۱۰/۷۲)، السلالۃ البکریۃ الصدیقیۃ (۲/۲۷۸۔۲۷۹)، مقدمہ ’’إعلام أھل العصر بأحکام رکعتي الفجر‘‘ (ج۔ط)، خاتمۃ ’’العجالۃ النافعۃ مع التعلیقات الساطعۃ‘‘ (ص: ۱۱۲)، معجم المعاجم و المشیخات والفھارس و البرامج و الأثبات (۲/۳۱۴۔۳۱۵)، الموسوعۃ العربیۃ العالمیۃ (۱۶/۳۱۴)، نثر الجواھر و الدرر (ص ۱۲۳۲۔۱۲۳۳)، مقدمہ ’’إتحاف النبیہ‘‘ (ص ۲۸)، المعجم المصنف لمؤلفات الحدیث الشریف (متفرق صفحات)، دلیل مؤلفات الحدیث الشریف المطبوعۃ القدیمۃ و الحدیثۃ (متفرق صفحات)، معجم المؤلفین المعاصرین (ص: ۶۱۴۔۶۱۵)، مجلۃ ’’الحدیث‘‘ السلانجور (مالیزیا): دیسمبر ۲۰۱۳ء (لسید عبد الماجد الغوري)