کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 101
27۔ ’’علمائے کبار و مشائخ اولو الابصار سے استفسار (اردو)‘‘: تصوف سے متعلق ہے۔
اس کا قلمی نسخہ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں زیرِ رقم ( ACC 1999) موجود ہے، صرف ۲ صفحات پر محتوی ہے۔[1]
28۔ ’’فضل الباري شرح ثلاثیات البخاري‘‘ (عربي)
29۔ ’’النجم الوھاج شرح مقدمۃ الصحیح لمسلم بن الحجاج‘‘ (عربي)
30۔ ’’تعلیقات علی سنن النسائي‘‘ (عربي)
31۔ ’’نخبۃ التواریخ‘‘ (فارسی)
32۔ ’’نہایۃ الرسوخ في معجم الشیوخ‘‘ (عربي)
33۔ ’’تفریح المتذکرین بذکر کتب المتاخرین‘‘ (عربي)
34۔ ’’النور اللامع في أخبار صلاۃ الجمعۃ عن النبي الشافع‘‘ (عربي)
35۔ ’’تحفۃ المتہجدین الأبرار في أخبار صلاۃ الوتر و قیام رمضان عن النبي المختار‘‘ (عربي)
36۔ ’’غایۃ البیان في حکم استعمال العنبر و الزعفران‘‘ (عربي)
37۔ ’’سوانح عمری مولانا عبد اللہ صاحب جھاؤمیاں الہ آبادی‘‘ (اردو)
علامہ عظیم آبادی کے عربی رسائل اور متفرق و منتشر غیر مطبوعہ عربی تحریروں کا ایک مجموعہ شیخ محمد عزیر شمس نے مرتب کر دیا ہے جو دو جلدوں پر محیط ہے اور ہنوز منتظرِ طباعت ہے۔
تصانیفِ عظیم آبادی کا حلقۂ افادہ:
امام شمس الحق کی تصنیفی خدمات کا حلقۂ فیض و استفادہ بہت وسیع ہے۔ ’’غایۃ المقصود‘‘ اور ’’عون المعبود‘‘ ملتِ اسلامیہ کے برسہا برس کے علمی و فکری جمود کو توڑنے کی قوتِ اجتہاد سے معمور نہایت وقیع علمی کاوش تھی، جسے تمام بلادِ اسلامیہ کے اربابِ علم و فکر نے بنظرِ استحسان ملاحظہ کیا۔ ان
[1] خدا بخش لائبریری کے اردو مخطوطات (ص: ۳۲)