کتاب: دبستان نذیریہ - صفحہ 100
مطبوع رہی ہو گی۔ واللّٰه أعلم
20۔ ’’فضائلِ شیخین رضی اللّٰه عنہما‘‘: اس کا ذکر مولانا تمنا عمادی مجیبی پھلواروی نے اپنی کتاب
’’امام طبری‘‘ میں کیا ہے۔[1]
21۔ ’’رسالہ فی المصافحہ‘‘: اس کا ذکرمولانا ابو سلمہ شفیع احمد بہاری نے کیا ہے، وہ لکھتے ہیں :
’’مصافحہ پر بھی ایک رسالہ ہے جس میں علمائے احناف کے خلاف مصافحہ بالید یعنی صرف ایک ہاتھ سے مصافحہ کو ثابت کیا ہے۔‘‘[2]
غیر مطبوعہ کتب:
22۔ ’’ھدیۃ اللوذعي بنکات الترمذي (عربي)‘‘: اس کا ناقص قلمی نسخہ موجود ہے، جس کی تخریج، تعلیق و تکمیل حافظ الیا س صاحب نے کر دی ہے۔
23۔ ’’الرسالۃ في الفقہ (عربي)‘‘: اس کا قلمی نسخہ خدابخش لائبریری پٹنہ میں زیرِ رقم (۳۱۸۰/۵) موجود ہے۔
24۔ ’’تذکرۃ النبلاء فی تراجم العلماء ( فارسی)‘‘: تذکرہ و رجال کے ضمن کی یہ بڑی اہم
کتاب ہے۔ ’’نزہۃ الخواطر‘‘ کی ساتویں و آٹھویں جلد میں اس کے بہ کثرت حوالے ملتے ہیں ۔ ایک اطلاع کے مطابق اس کا قلمی نسخہ مولانا حکیم سید عبدالحی حسنی لکھنوی کے کتب خانے لکھنؤ میں موجود ہے۔
25۔ ’’ تعلیقات علی التتبع و الاستدراک (عربي)‘‘: امام دارقطنی کی مشہور کتاب ’’التتبع و الاستدراک‘‘ پر تعلیقات۔
26۔ ’’تعلیقات علی اشعۃ اللمعات (اردو)‘‘: شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی ’’اشعۃ اللمعات
شرح المشکاۃ‘‘پر مختصر حواشی۔ خدا بخش لائبریری پٹنہ میں قلمی نسخہ موجود ہے۔
[1] امام زہری و امام طبری، تصویر کا دوسرا رخ (ص: ۴۰۴)
[2] ماہنامہ ’’برہان‘‘ (دہلی) جولائی ۱۹۵۱ء