کتاب: دبستان حدیث - صفحہ 668
علم کی ایک کمیٹی مقرر کی تھی۔جسے عبدالخالق صاحب کا تعاون حاصل تھا جو امریکہ میں مقیم ہیں۔ مولانا عبدالرشیدضیاءکو ابن ابی عاصم کی کتاب السنہ کے متعلق کام کرنے پر مامورکیا گیا تھا۔ یہ کتاب عقائد کے متعلق ہے اور دوجلدوں میں چھپ چکی ہے۔ علامہ البانی نے اس پر احادیث کی صحت اور ضعف کے بارے میں کام کیا ہے۔ مولانا عبدالرشیدضیاءنے اس کتاب پر درج ذیل خدمت سر انجام دی ہے:
1۔۔۔اسناد کو حذف کر کے صرف متن حدیث کا سلیس اُردو زبان میں ترجمہ کیا۔
2۔۔۔علامہ البانی کی تحقیق کے مطابق اگر کوئی حدیث صحیح ہے تو بتایا گیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور اگر ضعف ہے تو اس کے ضعف اور وجہ ضعف کا مختصر الفاظ میں ذکر کیا گیا ہے۔
3۔فقہ الحدیث کے عنوان کے تحت جا بجا ضمنی عنوانات قائم کر کے اس کی تشریح کی گئی ہے۔
4۔۔۔جو احادیث بظاہر متعارض ہیں، محدثین کے بیان فرمودہ اصول کی روشنی میں ان کے درمیان تطبیق دی گئی ہے اور وہ راجح موقف اختیار کیا گیا ہے، جس کی اسلاف نے وضاحت فرمائی ہے۔
5۔۔۔ناسخ و منسوخ احادیث کی تعین کی گئی ہے۔
یہ کتاب ایک ہزار نو احادیث (1009)پر مشتمل ہے اور المکتب الاسلامی کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مولانا ممدوح نے مندرجہ ذیل عربی کتابوں کا اُردو ترجمہ کیا۔
1۔۔۔القول الجلی فی التوسل بالنبی والولی۔
2۔۔۔الحجاب عیرۃ و عبرہ۔
اب اپنے استاذ محترم مولانا رفیع الدین فردوسی کی سوانح حیات لکھ رہے ہیں۔
بعض جماعتی رسائل و جرائد میں میں بھی ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔