کتاب: دبستان حدیث - صفحہ 666
مولانا عبدالرشیداٹاروی کی دوسری بیٹی کی شادی مولانا کے عزیز اور شاگرد مولانا محمد شفیق صاحب سے ہوئی جو فیصل آباد میں مقیم ہیں۔ یہ میاں بیوی بھی ماشاء اللہ بچوں والے ہیں۔ مولانا عبدالرشیداٹاروی دو مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ 67سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ صحت و عافیت کےسا تھ اس مرد باہمت کو عمر دراز عطا فرمائے اور وہ خدمت دین میں مصروف رہیں۔