کتاب: دبستان حدیث - صفحہ 21
حنفی اور شیعہ) اصحابِ علم کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔سلسلہ فقہائے ہند کی اشاعت ادارہ ثقافت اسلامیہ کی طرف سے ہوئی تھی۔
2۔۔۔برصغیر میں اسلام کے اوّلیں نقوش:یہ کتاب ان صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین کے حالات پر مشتمل ہے جو برصغیر میں تشریف لائے۔یہ کتاب بھی ادارہ ثقافت اسلامیہ نے شائع کی۔
3۔۔۔۔نقوش عظمت رفتہ:اس کتاب میں اکیس جلیل القدر علماء مثلاً حضرت حافظ محمد گوندلوی، مولانا سید محمد داؤد غزنوی، مولانا محمد اسماعیل سلفی، مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی اور دیگر متعدد حضرات کے مفصل حالات ضبط تحریر میں لائے گئے ہیں۔یہ کتاب مکتبہ قدوسیہ اردوبازار لاہورنے شائع کی۔صفحات 640۔
4۔۔۔بزم ارجمنداں:اس میں حضرت حافظ عبداللہ روپڑی، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا محمد علی لکھوی، مولانا عبدالمجید سوہدروی اور بعض دوسرے انیس مرحومین وموجودین کے واقعات حیات خاصی تفصیل سے آگئے ہیں۔اسے بھی مکتبہ قدوسیہ لاہور نے شائع کیا۔صفحات 630۔
5۔۔۔۔۔کاروان ِسلف:یہ کتاب پہلی مرتبہ 2003ء میں چھپی۔مولانا عبدالوہاب دہلوی، حافظ عبدالستار دہلوی، مولانا عبداللہ لائل پوری اور حافظ عبداللہ بہاول پوری وغیرہ بائیس اصحاب ِعلم کے کوائف حیات اور ان کی علمی مساعی کے تذکار اس کتاب میں صراحت سے لکھے گئے ہیں۔510صفحات کی یہ کتاب مکتبہ اسلامیہ اردوبازار، لاہورکی طرف سے چھپی۔
6۔۔۔۔قافلہ حدیث:یہ چھبیس اہل حدیث علمائے عالی قدر کے حالات کا مجموعہ ہے۔شائع کردہ مکتبہ قدوسیہ، لاہور۔صفحات 645۔
7۔۔۔۔۔قصوری خاندان:یہ کتاب برصغیر کے اس مشہور علمی اور سیاسی خاندان کے حالات پر مشتمل ہے، جن سے مولانا ابوالکلام آزاد بے انتہا قلبی تعلق رکھتے تھے۔اس خاندان کی شرافت ونجابت کی بناپر مولانا آزاداسے” خاندان سعادت قصور“ قراردیتے ہیں۔اس کتاب میں مولانا عبدالقادر قصوری اور ان کے فرزندانِ گرامی، مولانا محی الدین احمد قصوری، مولانا محمد علی ایم اے کینٹب قصوری، میاں محمود علی قصوری بارایٹ لا اور خاندان کے دیگر ارکان کا تذکرہ کیاگیا ہے۔یہ کتاب 1994ء میں میرے مرحوم دوست قاضی محمد اسلم سیف نے مکتبہ تعلیمات اسلامی ماموں کانجن (ضلع فیصل آباد) کی طرف سے شائع کی تھی۔اس کتاب کو برصغیر کے اہل حدیث حضرات کی تاریخ کے ایک اہم باب کی حیثیت حاصل ہے۔
8۔۔۔۔۔ارمغانِ حنیف:یہ کتاب جماعت اہل حدیث کے ممتاز عالم ومصنف مولانا محمد حنیف ندوی کے حالات کا مجموعہ ہے جسے ادارہ ثقافت اسلامیہ نے شائع کیا۔صفحات 371۔