کتاب: شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ - صفحہ 9
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ مصنف رحمہ اللہ کے حالاتِ زندگی یہ تھے جناب الشیخ، القدوہ، المجتہد، الامام، شیخ الاسلام، موفق الدین ابومحمد عبداللہ بن احمد بن محمد بن قدامہ بن مقدام بن نصر المقدسی الجماعیلی، دمشقی الصالحی، الحنبلی رحمہ اللہ ۔ فقہ حنبلی کی معروف کتاب ’’المغنی‘‘ کا مصنف۔ جناب امام موفق الدین عبداللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ رحمہ اللہ فلسطین کے علاقہ نابلس کی بستیوں میں سے ’’جماعیل‘‘ نامی بستی میں ماہِ شعبان ۵۴۱ھ کو پیدا ہوئے۔ آپ کی عمر دس سال تھی کہ آپ نے اپنے گھر والوں اور عزیز واقارب کے ہمراہ ۵۵۱ھ میں دمشق کی طرف ہجرت کی۔ وہاں آپ رحمہ اللہ نے علوم کی ابتدائی کتب کا سبق شروع کردیا۔ چنانچہ آپ نے قرآن بھی حفظ کرلیا اور مختصر الخرقی بھی یاد کرلی۔ اسی طرح آپ نے اپنے اساتذہ کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور فقہ کا علم حاصل کرلیا۔ ساتھ ساتھ آپ نے خط جمیل کا فن بھی حاصل کیا۔ دیکھتے دیکھتے آپ دنیا جہان کے ذہین ترین لوگوں اور علم کے سمندروں میں شمار ہونے لگے۔ پھر امام ابن قدامہ اور ان کے خالہ زاد بھائی الحافظ عبدالغنی بن عبدالواحد بن علی المقدسی (المحدث رحمہ اللہ ) ۵۶۱ھ میں تحصیل علم کے لیے بغداد کی طرف روانہ ہوگئے۔ دونوں خالہ زادوں میں اتنی الفت تھی کہ دونوں اکٹھے ہی نکلا کرتے اور دونوں میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کی مصاحبت میں اپنے سبق اور سماع علم کے لیے جاتا۔ یہ دونوں نوجوان تھے کہ چہروں پر سبزہ ابھی آہی رہا تھا، لوگوں نے دونوں کو اہل بغداد کے بارے میں بہت ڈرایا۔ مگر یہ دونوں نوجوان علم کی خاطر بالکل نہ ڈرے اور پھر بغداد پہنچ گئے۔ الحافظ عبدالغنی المقدسی رحمہ اللہ کا رجحان ’’علم الحدیث‘‘ کی طرف تھا۔ جبکہ موفق الدین