کتاب: شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ - صفحہ 8
گے۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ باقی قوموں نے تو ترقی بغیر عقیدہ کے کر لی ہے۔ اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہیں۔ مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عقیدہ کو اہمیت دیں ورنہ ان کو ذلت اور رب کی پکڑ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ کیونکہ مسلمان ہی کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے باقی تو نہیں کہتے اسی لیے ان کو مشکلات درپیش نہیں۔ مسئلہ تو ہمارا ہے ہم اقرار بھی کرتے ہیں اور انکار بھی کرتے ہیں۔ پاکستان میں جتنی شرک کو اہمیت حاصل ہے اتنی توحید کو نہیں۔ الا ما شاء اللّٰہ۔ عقائد پر کتب کی اشاعت کے لیے ہم ایک لمبے سلسلے کا عزم رکھتے ہیں۔ جس کا مقصد لوگوں کو بھلائی والے اصل دین کی طرف لانا ہے۔ میں ان تمام بھائیوں کا بھی حد مشکور ہوں جنہوں نے کتاب کو شائع کرنے میں ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کیا۔ میں اپنے رفیق عبدالرؤف بھائی کا بے حد ممنون ہوں جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے ادارہ کو اس قابل بنا دیا کہ مکتبہ الفرقان کی کتب بہت زیادہ پڑھی جانے لگیں۔ ابو ساریہ عبدالجلیل جدہ، سعودی عرب