کتاب: شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ - صفحہ 254
نہیں دے گا۔ بلکہ اس کے اپنے ہی افعال و اعمال پر اس کو سزا ملے گی۔ وہ اس لیے کسی کو سزا نہیں دے گا کہ اس نے اس کام کا کرنا اس کی تقدیر میں لکھ دیا تھا۔ اس کا ثواب و عقاب سے کوئی تعلق نہیں۔ ثواب و عقاب کا تعلق تو بندوں کے اپنے افعال اور اختیار کردہ کاموں کے ساتھ ہے جنہیں وہ اپنے ارادہ اور مرضی سے جان بوجھ کر قصداً کرتے ہیں۔ *****