کتاب: شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ - صفحہ 23
مقدمہ قَالَ الشَّیْخُ العلّامۃُ موفّقُ الدِّینِ عبدُ اللّٰہ بن اَحمدَ بن قدامہ المَقدسیُّ رحمہ اللّٰه تعالیٰ: بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ الشیخ علامہ موفق الدین عبد اللہ بن احمد بن قدامہ المقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘ تشر یح…: ہر طرح کی حمد وثنائے جمیل اس اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے اور درود و سلام ہوں اس کے بندے اور رسول، ہمارے پیارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر۔ حمد و ثناء کے بعد! یہ عقیدہ کی کتاب کہ جس کا نام ’’لمعۃ الإعتقاد الہادی إلی سبیل الرشاد‘‘ ہدایت کے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی (دائمی عقیدہ) ہے۔ اس کے مؤلف ہیں جناب امام ابومحمد عبد اللہ بن احمد بن محمد بن قدامہ حنبلی۔ جو کہ مذہب حنبلی کے بہت بڑے عالم تھے۔ آپ رحمہ اللہ نے فقہ اور اصول فقہ وغیرہ کے موضوعات پر بھی کتابیں لکھیں۔ مثلاً فقہ کے موضوع پر آپ رحمہ اللہ کی درج ذیل کتابیں ہیں: (۱)… ’’عمدۃ الفقہ‘‘ یہ مختصر کتاب ہے۔ (۲)… ’’المُقنع‘‘ یہ عمدۃ الفقہ سے بڑی اور تفصیلی کتاب ہے۔ (۳)… ’’الکافی‘‘ جو کہ مقنع سے بھی زیادہ وسیع ہے۔ ان کے علاوہ ’’المُغنی‘‘ جو کہ ایک مشہور کتاب اور فقہ کے موضوع پر ایک بہت بڑا موسوعہ ہے۔ اس میں آپ رحمہ اللہ نے