کتاب: چند بدعات اور ان کا تعارف - صفحہ 76
رسول بھی بنے پھرتے ہیں [1] جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم فرمودہ دعائوں کو پڑھنے کی بجائے اضافہ شدہ دعائوں کو پڑھتے ہیں جبکہ یہ اضافے بدعت ہیں اور جعلی دعائوں کو پڑھنا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم فرمودہ دعائوں کو ناقص اور ادھورا سمجھناہے۔ اس سے بڑی گستاخی ٔرسول اور کیا ہوسکتی ہے؟ جو آج کل کے نام نہاد اہل سنت کر رہے ہیں ۔ (۴۰) نماز، روز ے اور وضو کی نیت زبان سے کرنا: [2] ہمارے سنی بھائیوں سے اگر کوئی یہ پوچھتا ہے کہ سنی کسے کہتے ہیں ؟ تو اکثریت جواب دیتی ہے کہ جو لوگ سن کر مسلمان ہوئے ہیں وہ سنی کہلاتے ہیں اسی لیئے ان بے چاروں کے ہاں قرآن و حدیث پر عمل کی بجائے ہمیشہ سنی سنائی باتوں پر عمل ہوتا ہے جو باپ دادا سے سن لیا اور مولویوں ملّائوں سے سن لیا وہ عمل کے لیئے کافی ہے۔ اس کی ایک مثال زبان سے نماز اور روزے کی نیت کرنا ہے۔ ہمارے یہ بھائی بہن جب نماز پڑھنے کے لیئے کھڑے ہوتے ہیں تو نماز پڑھنے سے پہلے یہ کلمات زبان سے ادا کرتے ہیں : ’’نیت کی میں نے چار رکعت نماز ظہرکی واسطے اﷲتعالیٰ کے ، منہ میرا کعبہ شریف کی طرف، پیچھے اس امام کے‘‘۔ اگر نماز کوئی اور ہو تو اس کی وضاحت بصورتِ الفاظ ان کلمات ِ نیت میں کی جاتی ہے۔ میں نے احادیث شریفہ کی کتب میں سے ایک ایک کتاب کو چھان مارا مگر صحیح تو کیا کسی ضعیف سے ضعیف حدیث میں بھی مجھے یہ الفاظ یا ان سے ملتے جلتے عربی الفاظ نہیں ملے۔ نہ کسی صحابی کے عمل سے ثابت ہے کہ وہ نماز سے قبل اس قسم کے الفاظ میں نیت کیا کرتے تھے،
[1] اللہ ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کےلیئے عشق کا لفظ قرآنِ کریم یا کسی صحیح حدیثِ شریف میں ہرگزوارد نہیں ہوا لہٰذا اس لفظ کا استعمال ترک کرنا چاہیئےکیونکہ یہ عشق معاشقہ کی گندی لوک داستانوں میں استعمال ہونے والا لفظ ہے۔ [2] اس موضوع کی تفصیلات کیلئے دیکھیئے ہماری کتاب ’’نماز وروزہ کی نیّت‘‘ مطبوعہ مکتبہ کتاب وسنّت،ریحان چیمہ،سیالکوٹ