کتاب: چند بدعات اور ان کا تعارف - صفحہ 49
(۱۲) نمازِ وحشت: اکثر گھرانوں میں جب میّت کو برائے تدفین قبرستان لے جاتے ہیں تو گھر میں باقی ماندہ عورتیں اور مرد مرنے والے کیلئے انفرادی طورپر برائے دوریٔ وحشتِ قبر نمازِوحشت پڑھتے ہیں ۔ یہ ایک دوگانہ نماز ہوتی ہے جو عموماََ گھر ہی میں ادا ہوتی ہے۔ اس کا اہتمام زیادہ تر شریعت ساز بوڑھی خواتین کیا کرتی ہیں اور ان کی بات مان کر اور لوگ بھی ان جاہلانہ اور بدعتی رسومات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ برادرانِ اسلام! نمازِوحشت کا ثبوت حدیث و سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، آثارِ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام وغیرہ کسی سے نہیں ملتانہ ہی چار مزعومہ اماموں سے منسوب کی جانے والی فقہ کی کتب میں اس کا ذکر ملتا ہے۔ البتہ رافضی حضرات کے ہاں نمازوحشت پڑھی جاتی ہے اوران کے مذہب کی کتابوں میں اس کے پڑھنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ لیکن اس کے جواز کی دلیل ان کی کتب میں بھی نہیں ملتی ہے۔ اس صورت میں یہ کہنا بے جا نہیں کہ نمازِ وحشت ایک بدعت ہے اور سنی مسلمانوں کو اس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ (۱۳) عہد نامہ: بہت سے نام نہاد سنی مسلمان روافض اور دیگر باطل فرقوں کی دیکھا دیکھی قبر میں میّت کے سینے پر عہد نامہ رکھتے ہیں ۔یہ عہد نامہ ایک چھپا ہوا کاغذ ہوتا ہے جس پر روافض کے اماموں اور چند بزرگوں کے نام لکھے ہوتے ہیں ۔رکھنے والوں کا یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ ان بزرگوں کا یہ عہد ہے کہ وہ میت کو ہر طرح کے دکھ درد وغیرہ سے بچائیں گے اور ہر معاملے میں ان کی دست گیری کریں گے۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر قبر میں عہد نامہ نہ رکھا گیاتو اس سے مردے کی نجات بمشکل ہی ہوگی۔حالانکہ حدیث اور تاریخی روایات سے ہمیں ایسی کوئی بات معلوم نہیں ہوئی کہ اﷲکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی طرح کے عہدنامے وغیرہ مردے کی چھاتی پر