کتاب: چند بدعات اور ان کا تعارف - صفحہ 126
مدت تین دن مقرّرکی ہے۔ سوائے بیوہ کے جس کے سوگ کی مدت چار ماہ دس دن ہے۔ دوران سوگ کالے کپڑے پہننے کا ثبوت جناب رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ کے صحابہ کرام و خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم سے الغرض کسی سے بھی نہیں ملتا ہے۔ اسی طرح سالانہ سوگ منانا کالے عَلم لہرانا ، بازؤں پر کالی پٹیاں باندھنا بھی روافض کا شعار ہے جو لوگ خود کو سنی کہلواتے ہیں ان کے لیے طریقۂ رسولُ صلی اللہ علیہ وسلم حجت ہے نہ کہ روافض کا طریق۔ چنانچہ سوگ میں بھی یہ عمل ملحوظ ِخاطر رہنا ضروری ہے کہ اس میں شریعت ِمطہرہ کی خلاف ورزی نہ ہو نے پائے۔ مسلمانوں کو روافض کی ایجاد کردہ اس بدعت سے پرہیز کرناچاہیئے۔