کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 99
وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ﴿٤﴾ أُولَـٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴿٥﴾ وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ ﴿١٦٣﴾ اللَّـهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ اور وہ لوگ ایسے ہیں کہ یقین رکھتے ہیں اس کتاب پر بھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اتاری گئی ہے اور اُن کُتب پر بھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اتاری جا چکی ہیں اورآخرت پر بھی وہ لوگ یقین رکھتے ہیں۔ بس یہی لوگ ہیں سیدھی راہ پر جو ان کے رب کی طرف سے ملی ہے اور یہی لوگ پورے کامیاب ہونے والے ہیں۔‘‘ (البقرہ 2 : آیات1تا5) 3. (ترجمہ) ’’ اور (ایسا معبود) جو تم سب کے معبود بننے کا مستحق ہے وہ تو ایک ہی معبود (حقیقی) ہے اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں (وہی) رحمن ہے اور (وہی) رحیم ہے‘‘(البقرہ 2:آیت163)  (ترجمہ)’’اﷲ (ایسا ہے) کہ اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ زندہ ہے۔ سنبھالنے والا ہے (تمام عالم کا) نہ اس کو اونگھ دبا سکتی ہے اور نہ ہی نیند۔ اسی کی ملکیت میں ہے سب کچھ جو آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں ہیں۔ ایسا کون ہے ؟ جو اس کے پاس(کسی کی) سفارش کر سکے بغیر اس کی اجازت کے۔ وہ جانتا ہے ان کے تمام حاضر و غائب حالات کو ،