کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 97
شرعی قاعدہ (حکم) کی خلاف ورزی کئے بغیر ان سے استفادہ ممکن ہو تو :
مـَنِ اسْتَطَاعَ اَنْ یَنْفَعَ اَخَاہُ فَلْیَنْفَعَہ‘ (مسلم)
(ترجمہ)’’جو اپنے بھائی کو نفع پہنچانے کی طاقت رکھے اسکوچاہئے کہ وہ اپنے بھائی کو نفع پہنچائے۔‘‘ کے تحت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ( وَ اللّٰہُ اَعْلَمُ وَ عِلْمُہ‘ اَ تَم)
٭ فوائد اور طریقہ عمل:۔
یہ ’’منزل‘‘ آسیب، جادو، جنون، شیاطین اور جنات کے برے اثرات، نظر بد، چوروں، ڈاکوؤں، درندوں، حاسدوں اور ہر ظالم کے ظلم اور شر سے حفاظت اور طاعون، وبا اور دیگر مہلک بیماریوں سے نجات کیلئے ایک مجرب عمل ہے۔ ’’منزل‘‘ پر عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان آیات کو تمام اقسام کے خطرات سے حفاظت کیلئے روزانہ پڑھیں اور وقت ضرورت ان آیات کو پڑھ کر مریض پر دم کریں۔ مرض معمولی ہو تو دن میں ایک مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور تکلیف زیادہ ہو تو صبح و شام پڑھ کر دم کریں مرض شدید ہو جائے تو اس سے بھی زیادہ پڑھکردم کریں۔یاد رکھئے کہ عملیات اور دعاؤں میں زیادہ دخل پڑھنے والے کی نیت، توجہ اور یکسوئی کا ہوتا ہے جتنی زیادہ توجہ اور صدق دل اور یقین کامل سے انکو پڑھا جائیگااتنا ہی زیادہ جلدی اثر ہو گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ مریض خود پڑھ کر اپنے پر دم کرے تو اور بھی زیادہ بہتر ہے۔ (مولانا محمد طلحہٰ کاند ہلوی)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مندرجہ بالا احادیث اور علمائے کرام کی منتخب آیات پر مبنی ’’منزل‘‘درج ذیل ہے۔ علمائے کرام کی منتخب آیات کو ہم نے بریکٹ ﴿ ﴾ میں لکھ دیا ہے :۔
صبر اصل میں دل کو شرعی اور تقدیری احکام پر ثابت قدم رکھتا ہے اور ایک ایسی عادت ہے جو انسان اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے ، جس سے وہ ہائے ہائے اور شکایت کرنے اور اعضا کو غیر مناسب حرکات سے بچائے رکھتا ہے ۔