کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 96
2. عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک بیمار آدمی کے کان میں (کچھ) پڑھا تو وہ آدمی صحت یاب ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ آپ نے اس آدمی کے کان میں کیا پڑھا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے:۔
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ﴿١١٥﴾
سے سورت کے آخر تک(المو منون 23 : آیات 115 تا 118) پڑھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’اگر کوئی توفیق یافتہ آدمی یہ 4 آیات کسی پہاڑ پر پڑھ دیتا تو یقینا وہ پہاڑ (بھی اپنی جگہ سے) ہٹ جاتا‘‘ (مجمع الزوائد)
3. ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب جادو کیا گیا تو اس وقت مُعَوَّ ذَتَین (سورئہ فلق اور سورئہ ناس) نازل ہوئیں اور یہ دونوں سورتیں پڑھنے سے بحکم الہٰی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جادو کا اثر جاتا رہا۔ ‘‘ (بخاری ، مسلم۔ عن عباس رضی اللہ عنہما )
4. جادو سے محفوظ رہنے کاطریقہ:۔ ’’صبح و شام آیۃالکرسی(بقرہ 2:آیت 255) پڑھنے والا اﷲ تعالیٰ کی حفاظت میں آجاتا ہے‘‘۔ (ترمذی) یعنی 24گھنٹے۔
5. ’’جس نے ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی اسے موت کے سوا کوئی چیز جنت میں جانے سے نہیں روک سکتی۔‘‘ (نسائی، کتاب عمل الیوم وا للّیلۃ)
٭ ہر قسم کے جادو، ٹونے اور شرکیہ تعویذ کے ذریعہ میاں بیوی میں اختلاف یا کوئی اور ناجائز خواہشات کی تکمیل میں اﷲ تعالیٰ کی مخلوق کو تکلیف دینا کفر ہے۔
٭ شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب ’’القول الجمیل‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’یہ 33 آیات جادو کے اثرات کو دفع کرتی ہیں اور شیاطین، چوروں، درندوں اور جانوروں سے پناہ ہو جاتی ہے‘‘۔ منتخب قرآنی آیات کو عرف عام میں منزل یا حرز اعظم بھی کہا جاتا ہے۔ حرز کے معنی حفاظت کے ہیں۔منزل جادو کا علاج بھی ہے اور روزانہ پڑھنے والے پر اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جادو کا اثر بھی نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں کچھ آیات قرآنی علمائے کرام کے مجرّبات ہیں۔ ہر چندکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہیں لیکن کسی