کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 95
2. سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی، سورۂ بقرہ کی آخری 2 آیات، سورۂ اخلاص اور معوذتین کو متاثرہ مقام پر دایاں ہاتھ پھیرتے ہوئے 3 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ (بخاری)
3. 7 مرتبہ یہ دعا پڑھ کر مر یض پر د م کریں اِنْ شَائَ اﷲُ الْعَزِیْزُشفا ہوگی :۔
اَسْاَلُ ا للّٰہَ ا لْعَظِیْم رَبَّ الْعَرْ ش الْعَظِیْم اَنْ یَّشْفِیَکَ (ترمذی)
(ترجمہ)’’میں عظیم اﷲ سے سوال کرتا ہوں جو عرش عظیم کا مالک ہے کہ وہ آپکو شفا دے۔‘‘
٭ احادیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم برائے جادو و سحر:۔1. ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی صحابی رضی اللہ عنہ آکرکہنے لگے: ’’اے اﷲ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، میرا ایک بھائی ہے جس کو تکلیف ہے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایاکہ اسے کیاتکلیف ہے ؟ صحابی رضی اللہ عنہ نے کہاکہ اس کو کچھ دیوانگی ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ اسے میرے پاس لے آؤ۔ انہوں نے اسے لا کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بٹھا دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مندرجہ ذیل آیات پڑھ کر دم کیں :۔1. سورۂ فاتحہ۔2. سورۂ بقرہ2: آیات1تا4۔3. سورۂ بقرہ 2:آیت 163 اور آیت الکرسی (بقرہ 2 : آیت 255) 4. سورۂ بقرہ کی آخری 3 آیات (بقرہ 2 : آیات 284 تا 286)
5.سورۂ اٰل عمران 3 :آیت 18۔ 6. (سورئہ اعراف 7 : آیات 54 تا 56)
7. سورۂ مؤمنون 23:آیات115تا117۔﴿ایک روایت میں آیات115تا118تک ہے، لہٰذا آخری 4 آیات پڑھی جائیں تو بہتر ہے﴾
8. سورۂ صّٰفّٰتِ 37: آیات 1 تا11 9.سور ہ حشر 59: آیات22 تا 24۔
10. وَ اَ نَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَۃً وَّ لَا وَلَدًا (سورۂ جن 72 :آیت 3 )
قُلْ ھُوَ االلَّہُ اَحَدٌ اور مُعَوَّذَ تَین یعنی قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (سورۂ۔ 112تا 114) پس (ان آیات سے دم کرنے کے بعد) وہ شخص (تندرست ہو کر) ایسا کھڑا ہوا، گویا اس کو کبھی تکلیف ہوئی ہی نہیں تھی۔
(مسند احمد،ابن ماجہ)