کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 94
٭ قرآن سے علاج کیجئے :۔ 1.قرآن حکیم تمام نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں کے علاج کا سرچشمہ ہے ہر مسئلہ میں اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنا چاہئے ہر چیز (صحت پیسہ ، اولاد،شادی امتحانات میں کامیابی ) صرف اور صرف اللہ ربّ ا لعزّت سے مانگئے صرف وہی دیتا ہے۔ 2. روزانہ کم از کم ایک صفحہ قرآن ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیئے۔ جادو سے حفاظت اور اسکا علاج (مع منزل) قرآن کریم پورے کا پورا ظاہری و باطنی شفا اور رحمت ہی ہے جہاں سے بھی پڑھیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی شفاہی شفا ہے جیسا کہ فرمان الٰہی ہے :۔ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ (ترجمہ)’’ اور ہم قرآن میں سے جو نازل کرتے ہیں وہ ایمان والوں کے لئے سراسر شفا اور رحمت ہے۔‘‘ (بنی اسرائیل 17: آیت 82) لہٰذا نقش و تعویذ کے مقابلہ میں آیات قرآنیہ اور وہ دعائیں جو احادیث سے منقول ہیں یقینا بہت ہی زیادہ مفید اور مؤثر ہیں۔ روزانہ کے عملیات میں انہیں چیزوں کا اہتمام کرنا چاہئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دینی اور دنیاوی کوئی حاجت اور غرض ایسی نہیں چھوڑی جس کیلئے دعا کا طریقہ تعلیم نہ فرمایا ہو۔ (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم) جس شخص پر جادو یا جن یا نظر بد وغیرہ کا اثر ہو تو یہ دعائیں اور قرآنی آیات پڑھ کر دم کریں :۔ 1. بِسْمِ اللّٰہِ اَ رْ قِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْیئ یُّـؤْ ذِ یْکَ وَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنِ حَا ِسدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْم ا للّٰہِ اَرْ ِقیْکَ (ترجمہ)’’اﷲتعالیٰ کا نام لیکر میں آپ پر دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جوآپکو تکلیف دے ہر نفس کے شر سے یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے۔ اﷲ تعالیٰ آپکو شفا دے۔ میں اﷲتعا لیٰ کا نام لیکرآپ پر د م کرتا ہوں۔‘‘ (مسلم) (تین مرتبہ)