کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 92
ہوتی ہے ان لوگوں نے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کا عمل بھی شروع کررکھا ہے مثلاً1. بعض عامل ہتھیلی پرایک خاص کیمیکل لگاکر ہاتھ ملاتے ہیں۔ جس سے ہتھیلی گرم محسوس ہوتی ہے لوگ اسے عامل کی روحانی قوت سمجھتے ہیں۔2.کئی عامل پانی میں آگ لگادیتے ہیں۔ اصل میں ایک کیمیکل ایسا آتا ہے جو مٹی کے تیل میں ڈوبا رہتا ہے، اس کیمیکل کا معمولی ذرہ بھی پانی لگنے سے آگ پکڑ لیتا ہے۔3. بعض عامل انگلی پرسیکرین لگاکر پانی کو میٹھا بنا دیتے ہیں۔ 4.کئی عامل انڈوں سے بال نکالتے ہیں حالانکہ انڈہ میں سوارخ کرکے بال اندر داخل کئے جاتے ہیں اور پھر اسے ا یلفی کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔ 5. مختلف ِپیروں نے اپنے لئے سیکرٹری رکھے ہو تے ہیں جو سائلوں کے مسائل اور تمنائیں خفیہ اشاروں سے پیر کو بتادیتے ہیں اور پیر صاحب جب سائل کو اس کی آمد کا مقصد بتاتے ہیں تو وہ حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔ 6.کئی عاملوں نے خفیہ اسپیکرز رکھے ہو تے ہیں جن سے نکلنے والی آواز کو ’’جن‘‘ کی آواز کہا جاتا ہے۔ 7. بعض نجومی اور جوگی ’’گیدڑ سنکھی‘‘کو دنیا کے تمام مسائل کا حل بتاتے ہیں وہ جس چیز کو گیدڑ سنکھی کہہ کر ہزاروں روپے میں فروخت کرتے ہیں وہ بکرے کی کٹی ہوئی دم ہوتی ہے۔ 8. بیشتر عامل پانی میں ایک خطرناک دوا حل کرکے اور اس پر پھونک مار کر مختلف امراض کے مریضوں کو دیتے ہیں جس سے وہ عارضی طور پر ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن ایسی خطرناک ادویہ کے متواتر استعمال سے مریضوں کے گردہ بالآخر فیل ہوجاتے ہیں۔ 9. بعض شعبدہ باز ہاتھ کی صفائی سے سائلوں کی قمیصوں سے کیل نکالتے ہیں۔ 10. بعض کم سن بچوں کے ذریعہ مستقبل کی پیشن گوئیاں کراتے ہیں۔ مرگی کے مرض کو آج بھی دیہات میں سایہ سمجھاجاتا ہے۔ مریض عجیب و غریب حرکات اور باتیں