کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 91
ٹوٹی ہوئی ہڈی کی تکلیف کا علاج 1.ایک لہسن کے جَوے کو گھی میں کڑ کڑا کر کھانے سے ٹوٹی ہوئی ہڈی اور فریکچر کی تکلیف کم ہوتی جاتی ہے۔زیادہ سے زیادہ دن میں 2بار 2. تھوڑاسا گیہوں کا آٹا شہد کے ساتھ چاٹنے سے ٹوٹی ہوئی ہڈی کی تکلیف کم ہوتی جاتی ہے۔ جادو ، شرکیہ تعویز اور عملیات بیماریوں کی جڑ ہیں اکثر عاملوں نے روحانی اور قرآنی علاج کو محض کاروبار بنا لیا ہے ۔ نجومیوں اور عاملوں سے رجوع کرنے کی بنیادی و جہ جہالت اور کم علمی ہے ۔جادو، شرکیہ تعویز ، عملیات کرانے کی دوسری وجوہات معاشرہ میں پھیلی ہوئی بے چینی، افراتفری، خود غرضی بیروزگاری،ازدواجی جھگڑے،غربت ،تنگدستی، حسد،رقابت اور مذہب سے دوری کا نتیجہ ہیں۔بے شمار بے روز گار اور جرائم پیشہ لوگوں نے عاملوں کا روپ دھار لیا ہے۔ ایسے پیروں،فقیروں اور عاملوں کی اکثریت محض باتو ں سے کام چلاکر رقم بٹور لیتی ہے۔ جب ان سے کوئی کام نہیں ہو تا تو وہ یہی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہی ایسی تھی یہ عامل مایوس اور مجبور لوگوں کو سبز باغ دکھاکر نہ صرف ان سے بڑی رقوم وصول کرتے ہیں بلکہ بعض توعورتوں اور جوان لڑکیوں کو کئی کئی راتیں مزاروں پر اور انکے ڈیروں پر گزارنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کسی بھی حالت میں ایسا نہیں کرناچاہئے اکثر راتوں کو وہاں حرام کام ہوتے ہیں۔ یہ عملیات (جادو، ٹونہ ، شرکیہ تعویز،دھاگوں پر پڑھنا )دین و دنیا دونوں تباہ کردیتے ہیں اوربیماریوں کی جڑ ہیں۔اسلئے کہ اکثر یہ عامل اور جادوگر حرام چیزیں استعمال کرتے ہیں مثلاً الو کی چربی ،جانور کا خون، مردہ کی ہڈی، مکڑی ، یہ عمل انسان کو جلد خطر ناک مریض بنادیتے ہیں۔ روحانی عامل اور نجومی مختلف ہتھکنڈے اختیار کر تے ہیں۔ان کی اکثر یت شعبدہ باز اور د ھوکہ باز