کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 90
وہ جنت کی حوروں کے لئے (حق) مَہرہو جائے گا اور اﷲ تعالیٰ اس کو اور اس کی اولاد کو جزام، برص اور جنون سے محفوظ رکھے گا۔( مشکوٰۃ)
تھکن کا علاج
1. فاطمہ رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھکن کا یہ علاج بتایا تھا : ’’سوتے وقت سُبْحَا نَ اللّٰہ
33 مرتبہ ، اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ 33 مرتبہ اور 34 مرتبہ اَ للّٰہُ اَ کْبَرُ پڑھ لیا کرو۔‘‘ (بخاری)
2. لیموں کا شربت شکر ڈال کر پینے سے تھکن دور ہو جاتی ہے۔3. دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر (تقریباً 30 منٹ) آرام کریں یعنی قیلولہ کریں۔
تیزابیت کم کرنے کا علاج
1. کھانے کے ساتھ (بالائی ہٹا کر) روزانہ تھوڑا دہی (بہترہے مکھن نکلے دودھ Skimmed Milk کا دہی ) کھائیں۔
2. دوپہر کا کھانا دہی سے روٹی کھائیں (خاص طور پرجب گھر سے باہر ہو ں)
3. رات کو پیٹ بھرکر کھانا مضرِ صحت ہے، کھانے کے کم از کم 2گھنٹے بعد سوئیں۔
4. رات کے کھانے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ چہل قدمی کریں۔
5.روزانہ ایک کیلا صبح یا دوپہر میں کھائیں، تیزابیت کم کرتا ہے۔
6. رات سوتے وقت ایک بڑا چمچہ اسبغول کی بھوسی پانی میں بھگو کر کھائیں۔
7. ہفتہ میں 2 نفلی روزہ رکھیں افطاری اور سحری مختصر کھائیں۔
8. کم از کم 10 گلاس پانی روزانہ پئیں۔
9.کھیرا، ککڑی، گاجر، چقندر، سیب، شلجم، مولی پتّوں سمیت کھائیں۔
10. میدہ ، چینی، کولڈ ڈرنک اور اچار نہیں کھائیں۔﴿ نوٹ : کولڈ ڈرنک تیزابیت اور صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ان میں تیزابیت ہوتی ہے ﴾