کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 87
کی چیز کا پرہیز نہیں جس چیز سے تکلیف میں اضافہ ہو وہ چھوڑدیں۔ دوران علاج دوسری دوائیں مثلاً دل، دمہ یا شوگر کے ڈاکٹر کے مشورہ سے جاری رکھیئے۔ بچوں کو تپِ دق سے بچاؤ کا ٹیکہ (بی سی جی) بر وقت ضرور لگوائیں۔ علاج :۔ روزانہ صبح، شام خالص شہد استعال کریں اور اپنی صحت کے لئے ہر نماز کے بعد دعا مانگئے۔ تعزیت کے آداب 1. تعزیت(مردے کے پسماندگان سے اظہارِ ہمدردی)کرنے میں بڑا ثواب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’جس نے اپنے مومن بھائی کی مصیبت میں اس سے تعزیت کی اﷲ تعالیٰ اسے قیامت کے دن سبز حلہ (جنت کی اعلیٰ پوشاک) پہنائے گا جس پر قیامت کے دن رشک کیا جائیگا ‘‘ (ا بن عساکر رحمۃ اللہ علیہ ) تعزیت کی دعا :۔ اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَ لَہ‘ مَآ اَعْطٰی وَ کُلُّ شَیْیٍٔ عِنْدَ ہٗ بِاَ جَلً مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ (ترجمہ)’’بلاشبہ اﷲ ہی کیلئے جو اس نے لے لیا اور اسی کا ہے جو اس نے عطا کیا اور ہر چیز کا اسکے ہاں ایک وقت مقرر ہے پس صبر کرو اور اللہ سے ثواب کی امید رکھو۔‘‘(بخاری) 2. یتیم سے اظہار شفقت کرنا سنت ہے (ا حمد)3. خط لکھ کر بھی تعزیت کی جا سکتی ہے (حاکم) ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعزیتی خط معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بیٹے کی وفات پر:۔ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ’’ا ﷲ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے نام ‘‘ : تم پر سلامتی ہو، میں پہلے اﷲ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے سوا کوئی معبود نہیں،حمد و ثناکے بعد (دعا کرتا ہوں) ، اﷲ تعالیٰ تمہیں اجر عظیم عطا فرمائے اور صبر کی